Book Name:اِنْ شَآءَاللہ Kehnay Ki Barkaten
کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : ہمارے علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے ایک روز میرے بڑے بھائی جان کو 72 نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس یہ 72 نیک اعمال رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب لے آیا اس کی برکت سے الحمد اللہ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضِر ہو گئے اور اب 5 وقت کے نمازی بَن چکے ہیں ، ڈاڑھی مبارک بھی سجا لی اور72 نیک اعمال کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔ ([1])
مدنی انعامات کے عامِل پہ ہر دَم ، ہر گھڑی یاالٰہی! خوب برسا رَحْمتوں کی تُو جھڑی
نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں “ نیک اعمال “ کو پہلے “ مدنی انعامات “ کہا جاتا تھا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْقُرْآن مَعَ التَّفْسِیْر ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی جانِب سے ایک زبردست موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے : Quran with Tafseer (اَلْقُرْآن مَعَ التَّفْسِیْر) ایپلی کیشن۔ اس ایپلی کیشن میں قرآن کریم ، ترجمہ کنز الایمان ، ترجمہ کنز العرفان اور تفسیر صراط الجنان شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ،