Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat

کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک  ایسے ماحول کو اپنانا ہوگا جہاں ہمیں نیک لوگوں کی صحبت میسر ہو جہاں ایسے لوگ ہوں جو نمازی ہوں ، روزے رکھنے والے ہوں ، عاجزی و انکساری اختیار کرنے والے ہوں۔ الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ہمیں ایسا  دینی ماحول فراہم کرتی ہے جس میں ہمیں نیک نمازی بننے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ اپنی اور دوسروں کی اصلاح کا درس دیا جاتا ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سفر اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ نیک اعمال رسالے پر عمل پیرا ہوکر بہت سے لوگ اپنی اصلاح کا سامان کرچکے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ پابندی کے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کریں اور ہر مہینے اپنے ذمہ دار کو جمع کروائیں۔

نیک اعمال رسالے میں ایک نیک عمل نمبر 55 یہ ہے کہ کیا آج آپ نےعمامہ شریف باندھا؟پیارے اسلامی بھائیو! عمامہ شریف ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری سنت ہے اس نیک عمل پر عمل کرنے سے ہمیں سنت پر عمل کا ثواب بھی ملے گا نیز اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے دینی فائدے حاصل ہونگے۔

نام رکھنے کے آداب :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیئے نام رکھنے کے آداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں : پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے : (1) ارشادفرمایا : قیامت کےدن تم اپنےاور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ، لہٰذا