Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat
اپنے اچھے نام رکھا کرو۔ (ابو داود ، کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ، ۴ / ۳۷۴ ، حدیث : ۴۹۴۸) (2) ارشاد فرمایا : انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلام کے ناموں پرنام رکھو۔ (ابوداود ، کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء ، ۴ / ۳۷۴ ، حدیث : ۴۹۵۰)* بچے کی کنیت رکھنا جائز ہے اور حصولِ برکت کے لئے بزرگوں کی نسبت سے کنیت رکھنا بہتر ہے مثلاًابوتراب (یہ حضرت علیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی کنیت ہے)وغیرہ(بہارِ شریعت ، ۳ / ۲۱۳)
( اعلان )
نام رکھنے کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا : جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ