Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!تکبر کرنے والا انسان تکبر میں مبتلا ہوکر بہت ساری آفات و خرابیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ لہٰذا ہمیں اس سے چھٹکارا پانے کی سخت ضرورت ہے۔ توجس طرح جسمانی بیماری کے علاج کیلئےہم مختلف تدابیر اختیار کر تے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ تکبر جیسی باطنی و روحانی بیماری کےعلاج کی فکرکرتے ہوئے اس کیلئے بھی عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

آئیے! تکبر سے نجات پانے کیلئے چندطریقوں کے متعلق سنئے اور عمل کی کوشش کیجئے ، چنانچہ

تکبرسے نجات پانے کے چندطریقے

* تکبر سے نجات پانے کے لئےاس طرح غور وفکر یعنی اپنے اعمال کا محاسبہ کیجئے کہ میدانِ محشر میں مجھے اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا ، اگر تکبر کی وجہ سے میرا ربِّ کریم مجھ سے ناراض ہوگیا  اور مجھے دوزخ میں ڈال دیا گیاتودوزخ کا خوف ناک عذاب کیسے برداشت کر پاؤں گا؟اس طرح اپنا محاسبہ کرنے کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ تکبرسے بچنے میں کافی مدد ملے گی۔

* تکبر اور دیگر بُرائیوں سے نجات کیلئےدُعا  کا سہارا لیجئے کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔ ([1])لہٰذا  دُعا کیجئے کہ اے میرے پروردگار!میں نیک بننا چاہتا ہوں ، تکبراور


 

 



[1]  مستدرک ، کتاب الدعاء ، باب الدعا ء سلاح المومن ، حديث ۱۸۵۵ ، ۲ / ۱۶۲ملتقطاً