Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!ہر باطنی مرض کی کچھ نہ کچھ علامات ہوتی ہیں ، اسی طرح تکبر کی بھی کچھ علامات ہیں ، تو آئیے!سب سے پہلے ہم تکبر کی کچھ علامات کے بارے میں جانتے ہیں پھر سنجیدگی سے اپنا محاسبہ کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھئے کہ تکبر کی معلومات حاصل کرنے کا مقصد اپنی اصلاح ہو نہ کہ دیگر اسلامی بھائیوں کے عیوب جاننے کی کوشش ، خبردار! اپنی کم معلومات کے سبب کسی بھی اسلامی بھائی کو خواہ مخواہ تکبر کرنے والا ہونے کا حکم نہ لگائیے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : لاکھوں مسائل واحکام ، نیت کے فرق سے تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ([1]) اسی طرح یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اِن علامات کوصرف ایک مرتبہ پڑھ یا سن لینا اور سرسری طور پر اپنا جائزہ لے لینا ہی کافی نہیں کیونکہ نفس وشیطان کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہم ان علامات کو اپنے اندر تلاش کرکے تکبر کا علاج کرنے میں کامیاب ہو جائیں ، لہٰذا ! علاماتِ تکبر کو بار بار پڑھ اور سن کرخوب اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے پھر اپنا مسلسل محاسبہ جاری رکھئے تو کامیابی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ آئیے! تکبر کی علامات کے بارے میں سنتے ہیں ، چنانچہ
(1)اِس بات کو پسند کرنا کہ لوگ مجھے دیکھ کرتعظیماًکھڑے ہوجائیں تاکہ