Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat
(1) وہ تکبر جو اللہ پاک کے مقابلے میں ہو جیسے ابلیس (شیطان) ، نمرود اور فرعون کا تکبر یا ایسے لوگوں کا تکبر جو خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اور اللہ کریم کے بندوں سے نفرت کے طور پر منہ پھیرتے ہیں۔
(2) وہ تکبر جو اللہ پاک کے رسول کے مقابلے میں ہو ، جس طرح کفارِ مکہ نے کیا اور کہا کہ ہم آپ جیسے بشر کی اطاعت نہیں کریں گے ، ہماری ہدایت کے لئے اللہ پاک نے کوئی فرشتہ یا سردار کیوں نہیں بھیجا ، آپ تو ایک یتیم شخص ہیں۔
(3) وہ تکبر جو عام انسانوں پر کیا جائے ، جیسے انہیں حقارت سے دیکھے ، حق کو نہ مانے اور خود کو بہتر اور بڑا جانے۔([1])
اللہ کریم اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں تکبر کرنا کفر ہے جبکہ عام بندوں پر تکبر کرنا کفر نہیں لیکن اس کا گناہ بھی بہت بڑا ہے۔ اللہ کریم ہمیں تکبر کی آفت اور اس کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم میں تکبر کرنے والوں کا بُرا انجام بیان کیا گیا ہے ، چنانچہ