Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat
* عبدالمصطفیٰ ، عبدالنبی اورعبدالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت مقصود ہے۔ عبد کےدومعانی ہیں ، بندہ اورغلام ، اس لئے یہ نام رکھنےمیں کوئی حرج نہیں۔ غلام محمد ، غلام صدیق ، غلام فاروق ، غلام علی ، غلام حسین وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء وصالحین کی طرف کی گئی ہو ، بالکل جائز ہے ۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۲۱۳ ، ماخوذًا)* محمدبخش ، احمد بخش ، پیر بخش اوراسی قسم کےدوسرے نام رکھنا جس میں نبی یا ولی نام کےساتھ بخش کالفظ ملا یا گیا ہو ، بالکل جائز ہے(کہ اصل دینے والا صرف اور صرف اللہ پاک ہی ہے ، اللہ پاک جسے چاہے اختیار دے تو اللہ پاک کے اختیار دینے سے ہی کوئی نبی ولی دے سکتا ہے) ۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۲۱۴)* طٰہٰ ، یٰسین نام بھی نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۲۱۳)* جو نام برُے ہوں انہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چاہئیں ۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۲۱۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ بد شگونی سے بچنے کی دعا “ یاد کروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰهُمَّ لَا يَاْتِي بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ ، وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِكَ