Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye
کہ انسان اپنے خونی رشتوں سے دور رہ کر طرح طرح کی بیماریوں کا شِکار ہو گیاہے ۔ اسی وجہ سے لوگوں میں عدمِ بَرْدَاشْت اور تنہائی کا اِحْسَاس تیزی سے پھیل رہا ہےاور لوگ ایک دوسرے سے بہت جلد جھگڑا کر لیتے ہیں ۔ یہ جب تک اپنے خاندانی نظام کے ساتھ زندگی گزار رہاتھا تب تک یہ بے سکونی اور طرح طرح کی نئی بیماریوں سے بچا ہوا تھا مگر جب اس نے اس نظام سے منہ موڑ کر اپنی الگ سے زندگی بسر کرنا شروع کی تب سے اسے طرح طرح کی بیماریوں نے جکڑلیا ہے ۔
اے عاشقانِ رسول !آئیے ہم اسلام کے احکام کو تھام لیں کہ اسی میں دونوں جہاں کی بھلائیاں ہیں۔ آئیے ہم دل سے بغض و کینہ کو دُور کرکے اپنے خونی رشتوں سے تَعَلّق کو قائم کریں کہ * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے اللہ پاک کی رضا حاصِل ہوتی ہے۔ *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنا لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔ *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےفرشتے خوش ہوتے ہیں * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے والے کی تعریف کی جاتی ہے * رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سے شیطان کو رنج پہنچتا ہے *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےعمر بڑھتی ہے *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےرزق میں برکت ہوتی ہے *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےفوت ہوجانے والے مسلمان باپ دادا خوش ہوتے ہیں۔ *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےآپس میں محبت بڑھتی ہے *رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے سےوفات کے بعدثواب میں اضافہ ہوجاتا ہے ، کیونکہ جب لوگوں کو اس کا اِحْسَان یاد آتا ہے تو لو گ اس کے حق میں