Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye
فرائض کی بنیادی تعلیم سے محروم رکھتے ہیں ۔ ہمارا فوکس دُنیاوی جاب (Job)تو ہے مگر فرائض و واجبات ہم بُھلائے بیٹھے ہیں ۔ ہمیں دنیاوی چیزوں کی مکمل معلومات تو ہیں مگر شرعی احکامات کا ہمیں علم نہیں ۔
یاد رکھیے!دنیا کی ساری کامیابیاں اسلام کی تعلیمات میں پوشیدہ ہیں ۔ اسلامی تعلیم ہی وہ تعلیم ہے جو دنیا میں بھی کامیاب بناتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی دلواتی ہے ۔ آج عام طورپر دنیا وی تعلیم حاصل کرنے کا بڑا مقصد مال کا حُصُول ہے جبکہ دین اسلام کی تعلیم یہ فرماتی ہے کہ تم اپنے خونی رشتے داروں کے ساتھ نیک برتاؤ کرو اللہ پاک تمہارا رِزْق بڑھا دے گا ۔ زیادہ دیر زندہ رہنے اور زندگی سے لطف اٹھانے کے لیے ورزش اور مختلف غذاؤں کا سہارا لیا جاتاہے مگر اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ اپنے خونی رشتوں سے اچھا سُلُوک کرو تمہاری عمر میں برکت ڈال دی جائے گی ۔ آج مال کی خاطِر بہن بھائیوں کو چھوڑ دیا جاتاہے مگر اسلام کی تعلیمات یہ ہیں کہ بہن بھائیوں سے تَعَلّق رکھو تمہارے مال میں برکت ڈال دی جائے گی۔ آج معاشی طور پر مضبوط ہونے کےلیے اپنے قریبی رشتوں سے تَعَلّق توڑ لیا جاتا ہے اورخود اکیلے رہ کر ڈپریشن اور طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والے اپنے رشتوں کو جوڑکر اپنے رِزْق و عمر میں برکت پانےکے ساتھ ساتھ ان ہلاک کرنے والی بیماریوں سے بھی دُور رہتے ہیں ۔ آج جس دنیا کو حاصل کرنے کے لیے رات دن ایک کرکے اور اپنے بہن بھائیوں سے تَعَلّق توڑ کر خوب مال و دولت حاصِل کرلیتے ہیں مگر بے سکونی اور بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا بھی ہوجاتے ہیں۔ اسی دنیا کے دنیاوی دانشور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں