Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
کی تشریف آوری کاذکرفرمایا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےکمالات کو بیان فرمایا اور خُودسرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےبھی اپنی وِلادتِ مُبارَکہ کےتذکرے کیے ، اسی طرح صحابَۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان بھی اپنی اپنی محفلوں میں حُضُورِ اکرم ، شہنشاہِ اُمم ، محبوبِ ربِّ اکرم ، کرم ہی کرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کے خُوب خُوب چرچے کرتے۔ چُنانچہ
حضرتِ ابُوسعید رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سےروایت ہےکہ حضرتِ مُعاوِیہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا : ایک مرتبہ سرکارِ والا تبار ، شہنشاہِ ابرار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابَۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان کے ایک حلقےکے پاس سے تشریف لائے اورپُوچھا : تمہیں یہاں کس چیز نےبٹھایاہے؟صحابَۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان نے عرض کی ہم اللہ پاک کاذِکر کرنے بیٹھے ہیں ، اس کا شکر اداکررہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کی ہدایت سے نوازا اورآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذریعے ہم پر بڑا احسان فرمایا ، توآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک کی قسم! کیا تمہیں صرف اسی چیز نے یہاں بٹھایا ہوا ہے ؟عرض کی : اللہ پاک کی قسم! ہم کو اس کے سِوا کسی اور چیز نے نہیں بٹھایا ، توآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : میرے پاس جبرائیلعَلَیْہِ السَّلامآئےاوراُنہوں نے مجھے بتایا کہ اللہ پاک تمہاری وجہ سےفرشتوں پر فخر فرما رہاہے۔ ([1])
بیان کردہ حدیث شریف کے بعدمُفسّرِ قرآن ، مُفتی احمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : معلوم ہوا کہ اسلام اور حضورِانور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تشریف آوری کے شکریہ کے لیے مجلسیں کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے ، یہ حدیث مجلسِ میلاد شریف کی اصل