Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
ہوئی کہ 26 سالہ زندگی میں کبھی نہ ہوئی تھی۔ ([1])
دُرود و سلام(Durood-o-Salam)اَیپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department) نے ایک بہت ہی پیاری ایپلی کیشن (Application) “ دُرود و سلام (Durood-o-Salam) “ متعارف کروائی ہے ، آپ اس ایپ سے درودِ پاک کا کوئی سا صیغہ منتخب کرسکتے ہیں ، جیسے ہی آپ کا موبائل آن(On) ہو گا ، آپ کودُرود شریف کی پیاری پیاری آوازمبارک سُنائی دے گی ، ا س طرح خود بھی درود ِپاک پڑھنا یاد آجائے گا ، اس ایپ میں درود پاک پڑھنے کے لیے تسبیح کاؤنٹر کی سہولت بھی موجود ہے ، یہ ایپ اپنے موبائل میں خودبھی ڈاؤن لوڈ کیجئے اور دُوسروں کو بھی شئیر(Share) کرکے خوب ثواب کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم نے تین مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور! آپ کے نائب کون ہیں؟ فرمایا : میری سنَّت سے محبت کرنےاور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([2])
سنَّت کے مطابق میں ہر اِک کام کروں کاش! تُو پیکرِ سنَّت مجھے اللہ بنا دے