Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

اَخْلاق سنوارنے کے طریقے

پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے بداَخْلاقی کے دِینی و دُنیوی نُقصانات کے متعلق سُنا ، اُمید ہے کہ انہیں سن کر دل میں اس سے نفرت پیدا ہوئی ہوگی اور توبہ کا ذہن بنا ہوگا ، مگر سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے ایسے اُمور ہیں کہ جن کی برکت سے ہم اپنے اَخْلاق کو سنوارنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ تو یاد رکھئے!اَخْلاق کو درست کرنااگرچہ ایک مشکل کام ہے ، مگر ناممکن نہیں ، ہمارا کام محض کوشش کئے جانا ہے ، کامیابی دینے والی ذات ، اللہ پاک  کی ہے۔ آئیے!اَخْلاق سنوارنے اوراچھے اَخْلاق کا پیکر بننے کےلئے بارہویں کی نسبت سے12 طریقے سنئے اور ان پرعمل کی کوشش کی نیّت بھی  کیجئے :

 1اَخْلاق سنوارنے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگڑائیے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اَشکبار آنکھوں سے بُرے اَخْلاق سے نجات کی دُعا مانگئے 2 کسی پیرِ کامل کا دامن مضبوطی سے تھام لیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ اَخْلاق سنور جائیں گے 3اچھے اَخْلاق کے فضائل اور بُرے اَخْلاق کے نُقصانات پر مشتمل احادیث و روایات ، واقعات اور اقوالِ بزرگانِ دِین کو بار بار پڑھئے  4دن کا اکثر حصہ خاموشی اختیار کیجئے اور حتّی الامکان لکھ کر یا اشارے سے گفتگو کی عادت بنائیے 5پابندی کے ساتھ تلاوتِ قرآن مع ترجمۂ قرآن کنزالایمان اور اس کے ساتھ تفسیر خزائن العرفان یانورُالعرفان یا صراطُ الجنان کا مُطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے  6بُرے لوگوں کی صحبت سے بچتے رہئے 7 دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے وابستہ رہئے نیز ذیلی حلقے کے 12دِینی  کاموں کو اپنا اوڑھنا بِچھونا بنالیجئے 8دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھرپور مدنی