Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
ہو اَخْلاق اچّھا ہو کِردار سُتھرا مُجھے مُتَّقِی تُو بنا یا الٰہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بداَخْلاقی کے دینی و دنیوی نُقصانات
پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے!اچھےاَخْلاق کی لازوال نعمت سے مالا مال خُوش نصیب مسلمان دُنیا و آخرت میں کامیاب و کامران اور سب کا محبوب ہوتا ہے ، جبکہ بُرے اَخْلاق کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو دُنیا و آخرت میں شرمندگی و افسوس کے سِوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ آئیے!بُرےاَخْلاق کے چند دِینی اور دُنیوی نُقصانات کے بارے میں سُنتے ہیں چُنانچہ
بداَخْلاقی نحوست ہے* بداَخْلاقی خُود بھی بدعملی ہے اور بہت سی بدعملیوں کا ذریعہ ہے۔ ([1])* جُھوٹ ، خیانت ، وعدہ خلافی سب بداَخْلاقی کی شاخیں ہیں۔ ([2])* بد اَخْلاقی آپس کے اختلاف کا باعث ہے۔ ([3])* بد اَخْلاقی آپس میں بغض و حسد اور جدائی پیدا کرتی ہے ([4])* بداَخْلاقی سے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پناہ طلب فرمائی ([5])* بد اَخْلاقی و بدزبانی سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے* بد اَخْلاقی عمل کو ایسے خراب کرتی ہے جیسے سِرکہ شہد کوخراب کردیتا ہے۔ ([6])* بد اَخْلاقی کے سبب گاہک دکاندار کے پاس آتے ہوئے
[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 436۔
[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 436۔
[3]...احیاء العلوم ، جلد : 2 ، صفحہ : 569 ، بتغیر قلیل۔
[4]...احیاء العلوم ، جلد : 2 ، صفحہ : 569۔
[5]...ابو داؤد ، کتاب : الوتر ، باب : فی الاستعاذۃ ، صفحہ : 251 ، حدیث : 1546ماخوذاًو مفہوماً۔
[6]...معجم کبیر ، محمد بن کعب ، جلد : 10صفحہ : 319 ، حدیث : 10777۔