Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل عَمَل ہے۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول !   سچی نیت بخشش کا ذریعہ ہے۔ ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے! بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! * اللہ پاک کی رضا کے لئے توجہ سے پورا بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا اس پر عمل کی کوشش کروں گا * جتنا یاد رہا ، دوسروں تک پہنچاؤں گا  * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نام مبارک سن کر درودِ پاک  پڑھوں گا۔

اچّھی اچّھی نیّتوں کا ، ہو خدا جذبہ عطا        بندۂ مُخلِص بنا ، کر عَفْو میری ہر خطا

عظیم اخلاق

پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً ایک مسلمان کیلئے ہر ہر معاملے میں حضورِ اکرم  نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ مبارکہ ایک بہترین نمونہ ہے ، جسے بھر پور انداز میں اپناتے ہوئے ہر مسلمان دُنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے ، لہٰذا آج ہم اپنے پیارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ مُبارَکہ میں سے اُن اخلاقِ کریمانہ کے بارے میں سُنیں گے جن کی بلندی و عظمت کو اللہ پاک نے قرآنِ کریم ، پارہ 29 ، سُوْرَۂ قَلَم کی آیت نمبر  4 میں یُوں بیان فرمایا :

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴)

ترجَمہ : اوربے شک تم یقیناً عظیم اخلاق پر ہو۔

ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی بِعثت کا مقصد


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔