Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

کے بے مثال فضل و احسان اور خُلقِ عظیم سے ہر خاص و عام متاثر تھا ، کیوں؟ وه اس لئے کہ آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے اور خُلقِ عظیم  کے باکمال منصب سے نوازے گئے ہیں ، آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہی کے درسے  دکھ درد دینے والےمجرموں میں مُعافی کے پروانے تقسیم کئے جاتے اور ظلم و زیادتی کے بدلے میں دُعائیں دی جاتی ہیں ، چُنانچہ

قوم کے لئے دُعائے ہدایت

غزوہ اُحُد میں جب مدینے کے سلطان ، رحمتِ عالمیان  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے مبارَک دندان (کے کچھ حصے )کوشہید اور چہرۂ انور کو زخمی کر دِیا گیا تو آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ان لوگوں کے لئے اس طرح دُعافرمائی : اَللّٰھُمَّ اھْدِ قَوْمِیْ فَاِنَّھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ یعنی اے اللہ میری قوم کو ہدایت عطا فرما کیونکہ یہ لوگ مجھے جانتے نہیں۔ ([1])

حق کی راہ میں پتھر کھائے خُوں میں نہائے طائف میں    دِین کا کتنی محنت سے کام آپ نے اے سُلطان کیا

جان کے دُشمن خون کے پیاسوں کو بھی شہرِ مکّہ میں   عام مُعافی تم نے عطا کی کتنا بڑا اِحسان کیا([2])

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اَخْلاقِ حَسَنہ کے عظیم  مرتبے پر فائز ہونے کےباوجود بھی اللہ کی بارگاہ میں اچھے اَخْلاق کی دُعا مانگا کرتے تھے ، جس میں یقیناً ہم غُلاموں کے لئے یہ تعلیم ہے کہ ہم بھی اچھے اَخْلاق اختیار کریں اور اللہ سے اچھے اَخْلاق ملنے کی دُعا مانگا کریں۔


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 197۔

[2]...شفاء ، الجزء الاول ، اما الحلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 105ملتقطاً۔