Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

ضرور ارشاد فرمائیے ، نبیِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : جو تمہیں مَحْرُوم کرے تم اسے عَطا کرو ، جو تم پر ظُلْم کرے تم اسے مُعاف کر دو اور جو تم سے تعلق توڑے تم اس سے تعلق جوڑو۔ ([1])

حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خُوش مزاجی سے مُلاقات کرنا ، خُوب بھلائی کرنا اورکسی کو تکلیف نہ دینا ، اچھے اَخْلاق میں سے ہے۔ ([2])

ہو اَخْلاق اچّھا ہو کِردار سُتھرا                 مُجھے مُتَّقِی تُو بنا یا الٰہی

کتاب “ حُسنِ اَخْلاق “ کا تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو!اخلاقِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی برکتیں پانے اور خُود کو اچھے اَخْلاق کے زیور سے مُزَیَّن کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ91 صفحات پر مشتمل کتاب “ حُسْنِ اَخْلاق “ کا مطالعہ اِنْ شَآءَ اللہ بہت مُفید ثابت ہوگا ، یہ کتاب حضرت سَیِّدُنا امام طبرانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عربی تصنیفمَکارِمُ الْاَخْلَاقکا اُردو ترجمہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہاِس کتاب میں اچھے اَخْلاق ، نرم مِزاجی ، عاجزی ، لوگوں سے دَرْگُزر کرنے ، اچھے اعمال بجالانے ، لوگوں سے محبت کرنے اور دیگر کئی عادتوں اور عبادات کے فضائل وغیرہ کو بیان کِیا گیا ہے  لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کورِیڈ(يعنی


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب : فی صلۃ الارحام ، جلد : 6 ، صفحہ : 222 ، حدیث : 7956۔

[2]...ترمذی ، کتاب : البر والصلۃ ، باب : ماجاء فی حسن الخلق ، صفحہ : 486 ، حدیث : 2005۔