Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
پڑھا) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ رسائل “ میٹھے بول ، اِحترامِ مُسلم “ کا مطالعہ بھی بہت مُفید رہے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیٹی کو اذیت دینے والےکو بھی مُعافی سے نوازدِیا
تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شہزادی حضرت سَیِّدَتُنا زَیْنَب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو اُن کے شوہر ابُو الْعَاص بن ربیع رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ نے غَزوۂ بدر کے بعد مدینۂ مُنَوَّرہ کے لئے روانہ کِیا۔ جب قُرَیْشِ مکّہ کو اُن کی روانگی کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے حضرت سَیِّدَتُنازَیْنَب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھا کا پیچھا کِیا حتّٰی کہ مقامِ ذِیْ طُویٰ میں اُنہیں پا لیا۔ ہَبَّار بن اَسْوَد نے حضرت سَیِّدَتُنا زَیْنَب رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو نیزہ مارا جس کی وجہ سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا اُونٹ سے گِر گئیں اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کا حمل ضائع ہو گیا۔ ([1])
حضرت سَیِّدُنا جُبَیْربن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : مقامِ جِعِرَّانَہ (جِیْ۔ عِرْ۔ رَانَہ) سے واپسی پر ہم رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس بیٹھے تھے کہ اتنے میں رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دروازے سے ہَبَّار بن اَسْوَد(جس نے ابھی تک اسلام قبول نہ کِیا تھا)داخل ہوا(اور بیٹھ گیا) ، صحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہم اَجْمَعِیْن نے عرْض کی : یارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !ہَبَّار بن اَسْوَد (آیا ہے)۔ اِرشاد فرمایا : میں نے اِسے دیکھ لیا ہے۔ ایک شخص اُسے مارنے کے لئے کھڑا ہوا تو نبیِ مکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُسے بیٹھنے کااشارہ کِیا۔ ہَبَّار نے کھڑے ہوکر کہا ، اے اللہ کے نبی(صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!آپ پر سلامتی ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ محمد( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )