Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
پربھی آرام فرما لیتے * کبھی قَہْقَہَہ(یعنی اتنی آواز سے ہنسنا کہ دوسرے لوگ ہوں تو سُن لیں) نہ لگاتے* صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فرماتے ہیں : آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے(یعنی موقع کی مناسبت سے)۔ حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن حارث رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ مسکرانے والاکوئی نہیں دیکھا۔ ([1])
یا الٰہی! جب بہیں آنکھیں حسابِ جُرم میں اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو([2])
شعر کی مختصر وضاحت : اے اللہ! کل قیامت میں جب اپنے جرموں پر ہماری آنکھیں اشکبار ہوں تو اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مسکراتے ہونٹوں سے نکلنی والی مُبارک دُعاؤں کا صدقہ ہم گناہ گاروں کو بھی عطافرما دینا ۔
اللہ پاک اخلاقِ مُصْطَفٰے کے طفیل ہمیں بھی اچھے اَخْلاق سے آراستہ کامل مسلمان بنائے اور تادمِ حیات دعوتِ اسلامی سے وابستگی نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وارمدنی مذاکرہ
پیارے اسلامی بھائیو! دورِ حاضِر کی عظیم علمی و رَوْحانی شخصیت ، جنہیں اللہ پاک نے دُنیا سے بےرغبتی بھی عطا کی ، کم بولنے کی نعمت بھی دِی ، عِلْمِ دین میں مہارت بھی بخشی ، عقل مندی اور دانائی بھی عطا کی ، حکمت سے بھی نوازا ، شیخ طریقت ، رہبرِ شریعت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس