Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
دور میں اللہ پاک کی عظیم نعمت ہیں۔ دین ودُنیا کی بہتریاں پانے ، دِل میں عشق رسول کی شمع جلانے ، گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں اپنانے ، محتاط بننے اور دانائی بڑھانے کے لئے ان کے اعلیٰ تجربات سے فائدہ اُٹھائیے! الحمد للہ! آپ ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، جس میں دنیا بھر سے عاشقانِ رسول دینی ودنیوی مشکلات کے حل کے لئے آپ کی بارگاہ میں سوال کرتے اور آپ ان کے عِلْم وحکمت سے بھرپور جواب دیتے ہیں۔ آپ بھی ہر ہفتے بلا ناغہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے! ان شآء اللہ! خود ہی اس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔
روزانہ مدنی مذاکرہ سننے کی برکت
حیدر آباد(سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا مُرید تو بچپن ہی سے تھا مگر شیطان نے مجھے دُنیا میں الجھا رکھا تھا ، میری قیمتی زندگی غفلت میں گزر رہی تھی ، خوش قسمتی سے ایک دِن ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہو گئی ، انہوں نے بتایا : جو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیانات سُنے ، آپ اس سے خوش ہوتے ہیں۔ اسلامی بھائی کا یہ جملہ میرے دِل پر لگا اور دِل میں مرشِدِ کی محبت جاگ اُٹھی ، میں رَوزانہ ایک مدنی مذاکرہ سننے لگا۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پُر تاثیر گفتگو کی برکت سے گُنَاہوں سے نفرت ہونے لگی اور نیکیوں کی محبت دِل میں بڑھنا شروع ہوئی ، ابھی چند ہی مدنی مذاکرے سُنے تھے کہ میرے حلیے ، میرے کردار اور اندازِ زندگی میں تبدیلی آنے لگی ، مجھے سنتوں پر عمل کا جذبہ ملا اور الحمد للہ! نیکی کی دعوت عام کرنے ، سنتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی دلچسپی لینے لگا۔ الحمد للہ! مدنی مذاکرے کے ذریعے میری ایسی تربیت