Book Name:Akhlaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan
صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر زمین تنگ کردی گئی تھی ، طرح طرح کی دَرْدناک تکلیفیں دی گئی تھیں ، مکّہ فتح ہونے اور مسلمانوں کو غَلَبہ حاصل ہونے کے بعد دیگر قیدیوں کے ساتھ ساتھ اُن خونخوار درندوں کو بھی گرفتار کرکے عدالتِ مُصْطَفٰے میں حاضر کِیا گیا ، اگر اس موقع پر کوئی اور دُنیوی شہنشاہ ہوتا تو شاید اُن کے لئے سخت سے سخت سزائیں تجویز کرتا ، مگر شہنشاہِ کون و مکاں ، رحمتِ دو جہاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُن کے ساتھ کیا مُعاملہ فرمایا ، آئیے !ہم بھی سُنتے ہیں اور مدنی پھول چُنتے ہیں :
فتحِ مکّہ کے دن عام مُعافی کا اعلان
مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ 862صفحات پر مُشْتمل کتاب سیرتِ مُصْطفے ٰ کے صفحہ 437 پر ہے کہ 8ہجری میں جب مکّہ فتح ہوا تو تاجدارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شَہَنْشاہِ اسلام کی حَیثیَّت سے حرمِ الٰہی میں سب سے پہلا دربارِعام مُنْعَقِد فرمایا ، جس میں اَفْواجِ اِسلام کے علاوہ ہزاروں دُشمنانِ اسلام کا ایک زَبَرْدَسْتْ ہُجوم تھا۔ اِس شَہَنْشاہی خُطْبہ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صِرْف اہلِ مکّہ ہی سے نہیں بلکہ تمام لوگوں سے خطابِ عام فرمایا۔ خُطبے کے بعد شَہَنْشاہِ کونین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِس ہزاروں کے مَجْمَعْ میں ایک گہری نگاہ ڈالی تو دیکھا کہ سرجُھکائے ، نگاہیں نیچی کئے ہوئے ، لَرزاں و تَرساں سردارانِ قُریش کھڑے ہوئے ہیں۔ اُن ظالموں اور جَفاکاروں میں وہ لوگ بھی تھے ، جنہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے راستوں میں کانٹے بچھائے تھے۔ وہ لوگ بھی تھے جو بارہا آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر پتّھروں کی بارش کرچکے تھے۔ وہ خُونْخَوار بھی تھے جنہوں نے بار بار آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر قاتِلانہ حملے کئے تھے۔ وہ بے رحم و بے دَرْد بھی تھے ، جنہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ