Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

(2):غریبوں کو گوشت کھلائیے...!!

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم نے ابتدا میں جو آیت کریمہ سننے کی سعادت حاصِل کی تھی، اُس میں اللہ پاک نے ہمیں ایک اور حکم دیا، فرمایا:

فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآىٕسَ الْفَقِیْرَ٘(۲۸) (پارہ:17، الحج:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو تم ان سے کھاؤ اور مصیبت زدہ مُحتاج کو کھلاؤ۔

  یہ بھی اللہ پاک کا ایک اِنعام ہے۔ پہلی اُمّتوں میں قربانی تھی مگر اُنہیں گوشت کھانے کی اِجازت نہیں تھی، وہ لوگ قُربانی کرتے، گوشت وغیرہ کو ایک جگہ رکھ دیتے، آسمان سے آگ اُترتی اور اُسے کھا جاتی تھی ۔

اُمّتِ مَحْبُوب  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر رَبِّ رَحْمٰن و رَحِیْم نے کرم فرمایا، ہمیں فرمایا: قُربانی کا گوشت خُود بھی کھاؤ! اور غریبوں، فقیروں کو بھی کِھلایا کرو۔

گوشت کی تقسیم کیسے کریں؟

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک تہائی(One Third) خُود کھاؤ! ایک تہائی(One Third) صدقہ کرو! اور ایک تہائی(One Third) رشتے داروں کو کھلا دو...!! ([1])

اَلحمدُ لِلّٰہ! مسلمانوں کا صدیوں سے یہی اَنداز رہا ہے کہ قربانی کے گوشت کے 3حصّے ہی کرتے ہیں، ایک حصّہ اپنا، ایک رشتے داروں کا اور ایک غریبوں، مسکینوں وغیرہ کا۔ مگر اب آ کر حالات کچھ بدلنا شروع ہو گئے ہیں، کتنے ایسے لوگ ہیں جو اپنے فریزر(Freezer)


 

 



[1]...تفسیر درمنثور، پارہ:17، سورۂ حج، زیرِ آیت:28، جلد:6، صفحہ:39۔