Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam
بھر لیتے ہیں، گوشت سنبھال کر رکھ لیتے ہیں، وہ غریب جن بیچاروں کو سارا سال گوشت کھانا نصیب نہیں ہوتا، بیچارے گوشت خرید ہی نہیں سکتے، قربانی کے موقع پر بھی محروم رہ جاتے ہیں اور یہ فریزر(Freezer) میں رکھا ہوا گوشت کہاں جاتا ہے...؟ ظاہِر ہے اتنا کھایا تو جاتا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہفتہ، 2ہفتے، مہینہ، 2مہینے چل جاتا ہو گا، آخر بچ جاتا ہے، لگاتار گوشت کھا کھا کر طبیعت اُکتا بھی جاتی ہے، اتنی کثرت سے گوشت کھانا ویسے بھی طبّی طور پر نقصان دہ ہوتا ہے، اگر بالفرض بجلی کا ایک آدھ جھٹکا لگ جائے، کسی فنّی خرابی کی وجہ سے ایک آدھ دِن بجلی بند رہ جائے، تب تو فریزر بھی کام نہیں کرتے، جمع شُدہ گوشت کچرے کے ڈھیر پر پہنچ جاتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، اِس لالچ کا آخر فائدہ ہی کیا ہے؟ ہم تو بچپن سے یہی پڑھتے سُنتے آ رہے ہیں کہ لالچ بُری بلا ہوتی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ(۹) (پارہ:28، الحشر:9)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور جو اپنے نفس کے لالچ سے بچا لیا گیا تو وہی لوگ کامیاب ہیں۔
لہٰذا *اَپنے نفس کے لالچ سے بچیے! *طریقے کے مطابق گوشت تقسیم کیجیے! *غریبوں کو کھلائیے! *بلکہ ہو سکے تو گوشت پکا کر غریبوں کی دعوت کیجیے! *اُنہیں عزّت و احترام کے ساتھ بٹھا کر کھلائیے! *اور گھر ساتھ لے جانے کے لیے بھی دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْمبرکتیں ملیں گی۔
شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ اَلحمدُ لِلّٰہ! بہت