Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam
ضروری ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ مُحَرَّمُ الحرام میں قربانی کا گوشت کھانا گُنَاہ ہے۔ یہ غلط ہے، درست یہ ہے کہ قربانی کا گوشت سارا سال کھا سکتے ہیں، ہاں اِسْلام کے اِبتدائی دنوں میں 3 دِن سے زیادہ گوشت بچا کر رکھنا منع تھا، بعد میں اِس کی اِجازت دے دی گئی، حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نَہَیْتُکُمْ عَنْ لُحُوْمِ الْاَضَاحِیْ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَاَمْسِکُوْا مَا بَدَا لَکُمْ یعنی میں نے تمہیں3دِن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، اب جب تک چاہو رکھو۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
زہریلے جانور کے کاٹے کا روحانی علاج
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط
زہریلا جانور کاٹ لے تو ڈنک کی جگہ کے گرد اُنگلی گھماتے ہوئے ایک سانس میں 7بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر دَمْ کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد