Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam
3 مرتبہ پڑھنی اَفْضل ہے۔([1])
تکبیرِ تَشْرِیْق کی حقیقت
تکبیرِ تَشْرِیْق حضرتِ اِبراہیم، حضرتِ اِسْماعیل اور حضرتِ جبرائیل علیہمُ السَّلَام کے کلاموں کا مجموعہ ہے۔جس وقت حضرتِ اِبْراہیم علیہ السَّلام نے حضرتِ اِسْماعیل علیہ السَّلام کی قربانی کے لیے گلے پر چُھری رکھی،حضرتِ جبرائیل علیہ السَّلام کو اللہ پاک نے جنّتی مینڈھا(یعنی دُنبہ) لے کر حاضِر ہونے کا حکم دیا ،حضرتِ جبرائیلِ امین علیہ السَّلام نے مینڈھا لاتے ہوئے بلندی ہی سے یُوں پڑھا: اَللہُ اَکْبَرُ اَللہ ُ اَکْبَر ، یہ آواز سُن کر حضرتِ ابراہیم علیہ السَّلام نے نگاہ مبارَک اُٹھائی، دیکھا؛ حضرتِ جبرائیلِ امین علیہ السَّلام جنّتی مینڈھا لیے حاضِر ہو رہے ہیں، اِس پر حضرت اِبْراہیم علیہ السَّلام نے پڑھا: لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَر ۔ پھر اللہ پاک کے حکم سے حضرت اِسماعیل علیہ السَّلام کے ہاتھ پاؤں کھولے گئے اور انہیں قربانی قبول ہو جانے کی خوشخبری دی گئی تو حضرتِ اسماعیل علیہ السَّلام نے کہا: اَللہُ اَکْبَر وَلِلّٰہِ الْحَمْد۔([2])
اس وقت حضرتِ جبرائیل امین، حضرتِ اِبْراہیم اور حضرتِ اِسْماعیل علیہمُ السَّلَام نے جو کچھ پڑھا، اُن کو آپس میں ملا دیا گیا، اُسے تکبیرِ تشریق کہتے ہیں: اَللہُ اَکْبَرُ اَللہ ُ اَکْبَرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد۔
خیر! یہ جو مَعْلُوم دِن ہیں، ذُوْ الحج شریف کے اِبتدائی 10 دِن اور ایک وضاحت کے مطابق 9 سے 13 ذُوْ الحج تک اِن دِنوں میں ہمیں اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرنے کا حکم ہے۔
اب ذِہن میں سُوال اٹھتا ہے کہ خاص طور پر اِن دِنوں میں ذِکْر کا حکم کیوں دیا گیا؟