Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اوقاتِ نماز موبائل ایپلی کیشن کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ایپلی کیشن ہے: اوقات ُالصلاۃ (Prayer Times) بہت ہی پیاری ایپلی کیشن ہے ، ہر گھر، ہر فرد کی ضرورت ہے 6..اِس کے ذریعے دنیا بھر کے ہزاروں مقامات کے نمازوں کے اَوْقات مَعْلُوم کیے جا سکتے ہیں 6.. قبلے کی سمت(Direction) معلوم ہو سکتی ہے *آپ سفر پر ہیں، گھر میں ہیں، نماز میں تاخیر ہو گئی، دیکھنا ہے کہ ابھی وقت باقی ہے یا ختم ہو گیا ہے *سفر پر ہیں اور قبلے کی سمت معلوم نہیں ہو رہی، یہ ایپلی کیشن اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْمہر جگہ ساتھ دے گی 6..مزید اِس ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل کو آٹو سائیلنٹ(Auto Silent)بھی کیا جا سکتا ہے، آپ اِس کی سیٹنگ(Setting) کر دیں، جیسے ہی نماز کا وقت ہو گا، موبائل خود بخود سائیلنٹ ہو جائے گا، اِس کے علاوہ بھی بہت کچھ اس یپلی کیشن میں شامل ہے ۔ یہ ایپلی کیشن خود بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے پیاروں کو بھی ساتھ شیئر کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: قربانی کا گوشت مُحَرَّم تک بچا کر رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
وضاحت: عوام میں مشہور ہے کہ قربانی کا گوشت مُحرّم سے پہلے پہلے ختم کر دینا