Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

اِس کی حکمت کیا ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا:

عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِۚ- (پارہ:17، الحج:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اس بات پر کہ اللہ نے انہیں بے زبان مَوَیْشیُوں سے رِزْق دیا۔

یعنی اللہ پاک نے چَوپایوں کے ذریعے تمہیں رِزْق عطا فرمایا ہے۔ یہ جو ایک خاص نعمت تم پر کی گئی ہے، اِس نعمت کے شکرانے میں اللہ پاک کا ذِکْر کَثْرت سے کیا کرو...!!

گوشت اللہ پاک کی نعمت ہے

چند سال پہلے کا واقعہ ہے، ایک غیر مُسْلِم عورت تھی، اُس پر جوش سُوار ہوا کہ میں نے گوشت استعمال نہیں کرنا۔ ایسے لوگوں کو وَیْجِیٹیرِیَنْ (Vegetarian) کہتے ہیں۔ یعنی صِرْف سبزی پر گزارا کرنے والے لوگ۔ اسی طرح ایک اِصْطلاح ہے: وِی گَن (Vegan) یعنی وہ لوگ جو صِرْف سبزی ہی کھاتے ہیں، اِس کے عِلاوہ جانوروں سے حاصِل ہونے والی تمام غذائیں مثلاً؛ دُودھ، اَنڈا، مکھن وغیرہ سب کچھ چھوڑ دیتےہیں۔ یہ غیر مسلم خاتُون جو تھی، یہ بھی وِیْ گَن تھی، اُس نے گوشت اور جانوروں سے حاصِل ہونے والی تمام غذائیں کھانا چھوڑ دیں۔

40 سال کی عمر میں اُس غیر مسلم خاتُون کا انتقال ہو گیا۔ اب ڈاکٹروں نے اس  پر رِیسرچ(research) شروع کی کہ اس کی موت کا ظاہِری سبب کیا بنا ہے؟  چنانچہ ڈاکٹروں نے تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ ہمارے جسم کی وہ ضروریات جو صِرْف و صِرْف جانوروں ہی کے ذریعے پُوری ہوتی ہیں، مثلاً وِٹامن B ہے، وِٹامن D ہے، وٹامِن 12 ہے، یہ سب چیزیں سبزیوں سے حاصِل نہیں ہو سکتیں، اُس غیر مسلم خاتُون نے چونکہ گوشت