Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

قربانی کے گوشت کا کیا کریں...؟

اللہ پاک نے مزید حکم دِیا:

فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآىٕسَ الْفَقِیْرَ٘(۲۸)

(پارہ:17، الحج:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تَو تم ان سے کھاؤ اور مصیبت زَدہ مُحتاج کو کِھلاؤ۔

یعنی قربانی کا گوشت تم خُود بھی کھاؤ! اور اس میں سے غریبوں اور فقیروں کو بھی کھلایا کرو...!! ([1])

آیت سے مِلنے والے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! یہ 2حکم ہیں جو اِس آیتِ کریمہ میں ہمیں دئیے گئے ہیں:

(1):ذِکْرُ اللہ کی کَثْرت کیجئے...!!

پہلا حکم دیا:

ْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ (پارہ:17، الحج:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور مَعْلُوم دِنوں میں اللہ کے نام کو یاد کریں۔

لہٰذا یہ ذِکْر کے اَیّام ہیں، ان میں اللہ پاک کا خُوب ذِکْر کیجئے!

قربانی کا ایک اَہَم سبق

اللہ پاک نے ہمیں حَلال جانوروں (یعنی گائے، بھینس، بکری وغیرہ) کی قربانی کا حکم دیا، اس کی ایک حکمت بھی عُلمائے کرام نے یہی لکھی ہے کہ یہ جو حلال جانور ہیں، اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتے ہیں، لہٰذا اَللہ پاک نے ہمیں ان کی قربانی کا حکم دیا  تاکہ ہم ان کا


 

 



[1]...تفسیر قرطبی، پارہ:17، سورۂ حج، زیرِ آیت:28، جلد:6، جز:12، صفحہ:29۔