Book Name:Zikr ul ALLAH Ke Khususi Ayyam

*زکوٰۃ دینے والوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ *حج کرنے والوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ *صدقہ دینے والوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ یُوں ایک ایک عبادت  کے مُتَعلِّق سوال کرتے گئے اور پیارے آقا، دو عالَم کے داتا  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب اِرْشاد فرماتے رہے: اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً ، اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً  یعنی جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے، وہ زیادہ عظمت والا ہے، جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے، وہ زیادہ عظمت والا ہے۔

مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، حضرت اَبُوبکر صدّیق رَضِیَ اللہُ عنہ حاضِر تھے، انہوں نے حضرت عمر فاروقِ اَعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کو مخاطَب کر کے کہا: اے عمر! یوں تو ذِکْرُ اللہ کرنے والے ساری بھلائیاں ہی لے گئے...! پیارے آقا، اِمامُ الْانبیا، معراج کے دُولہا  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: اَجَل ہاں! (یعنی اے اِبُو بکر! بات ایسے ہی ہے، جو ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرتا ہے، وہ ساری بھلائیاں ہی سمیٹ لیتا ہے)۔([1])

اپنی قربانی کو عظیم بنائیے...!!

سُبْحٰنَ اللہ...!! معلوم ہوا؛ عظمتوں کا مِعْیار خُدا کی یاد ہے، جو اللہ پاک کی یاد زیادہ کرتا ہے، ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرتا ہے، وہ زیادہ عظمت والا ہو جاتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! ہزاروں لاکھوں لوگ قربانی کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں، ایک سے ایک مہنگے جانور خریدے جاتے ہیں، بڑے جوش و جذبے کے ساتھ سُنّتِ اِبراہیمی ادا کی جاتی ہے، اللہ پاک سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ حدیثِ پاک کے مطابق قربانی کرنے والوں میں بھی سب سے


 

 



[1]...معجم کبیر،  جلد:8،صفحہ:481، حدیث:16812 مفصلاً۔