Book Name:Do Noor Wale Sahabi
صدقے ہمیں بھی عشقِ رسول کی لا زوال دولت، سُنّت سے محبت، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، سُنّت سے محبت کرنے اور اطاعتِ مصطفےٰ کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ یاد رہے! ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں سے روزانہ کاایک دینی کام ”نیک اعمال“ کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے، شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال“ نیک بننے کا ایسا زبردست نسخہ ہے کہ ان پر پابندی سے عمل کرنے والا آہستہ آہستہ نیکیوں پر عمل کرنے والا بن جاتا ہےانہیں ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر58 یہ ہے” کیا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کی سعادت حاصل کی؟
الحمد للہ! شیخ طریقت، رہبرِ شریعت، امیر اہلسنت، حضرت علامہ مولانا، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو بعدِ نمازِ عشا مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، جس میں دنیا بھر سے عاشقانِ رسول دینی ودنیوی مشکلات کے حل کے لئے آپ کی بارگاہ میں سوال کرتے اور آپ ان کے عِلْم وحکمت سے بھرپور جواب دیتے ہیں۔ آپ بھی ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خود ہی اس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔