Book Name:Do Noor Wale Sahabi
ذُوْالنُّوْرَین کا لقب عطا کیا گیا۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ الْمرتضی،شیرِ خدا رضی اللہُ عنہ کی خدمت میں کسی نے عَرْض کیا :حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کے متعلق کچھ ارشاد فرمائیے؟ حضرت علی المرتضی رضی اللہُ عنہ نے فرمایا: عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ وہ ہستی ہیں ،جنہیں فرشتوں میں بھی ذُوْالنُّوْرَین کہہ کر پکارا جاتا ہے۔([1])
ذُوْالنُّوْرَیْن لقب کی پہلی وجہ
اے عاشقانِ رسول! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو ذُوالنُّورَین کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کی چند وُجُوہات ہیں؛ (1):ایک بڑی مشہور وجہ تو ہے کہ پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شہزادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کے نکاح میں آئیں، اس لئے آپ کو ذُوالنُّورَین کہا جاتا ہے۔([2])
تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نُور کا
پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم خُود بھی نُور ہیں اور اللہ پاک کے فضل سے آپ کی نسلِ پاک کا بچہ بچہ بھی نُور ہے، دیکھئے! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو ذُوْالنُّوْرَین دو نور والا کہا جاتا ہے، کیونکہ آپ کے نکاح میں سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شہزادیاں(یعنی حضرت رقیہ، حضرت اُمّ کلثوم رضی اللہُ عنہما )