Book Name:Do Noor Wale Sahabi

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،12جون 2025ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

انگوٹھی پہننے کی بقیہ سنتیں

*مَرْد کیلئے وہی اَنگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی اَنگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرْف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو، مَرد کے لیے ناجا ئز ہے (رَدُّ الْمُحتار، ۹/۵۹۷) *بِغیر نگینے کی اَنگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ اَنگوٹھی نہیں چَھلّا ہے،*اگر کسی اِسلامی بھائی نے دھات کاکَڑا  یا دھات کا چَھلّا، ناجائز  اَنگوٹھی،یا دھات کی زنجیر(BRACELET-CHAIN)پہنی ہوئی ہے تواَبھی اَبھی اُتار کر تَوْبَہ کر لیجئے اور آئندہ نہ پہننے کاعہد کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*گھر سے نکلتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”گھر سے نکلتے وقت  کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ  دُعایہ ہے:

بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ  اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم۔

ترجَمہ: اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی