Book Name:Do Noor Wale Sahabi
کے لئے یہ دُعا کرتے رہے: اے اللہ پاک!میں عثمان سے راضی ہوا تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔([1])
رِضائے مصطفےٰ ملنا بڑی فضیلت ہے
اے عاشقانِ رسول! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی خوش بختی دیکھئے! قابِلِ رشک بات ہے، پیارے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ساری رات آپ کے لئے دُعا فرمائی: یااللہ! میں عثمان سے راضی ہوں، تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔
اللہ اکبر! جس سے محبوبِ خدا، دو عالَم کے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو جائیں، اسے اَور کیا چاہئے...!!
رِضائے مصطفےٰ پانے کی کوشش کیجئے!
اے عاشقانِ رسول! ہمیں بھی چاہئے! ہم بھی محبوبِ خُدا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو راضِی کرنے کی کوشش کریں* نیک کام کریں* گُنَاہوں سے بچیں*درودِ پاک پڑھیں* ذِکْرُ اللہ کریں*قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت کریں* مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کا غم بانٹا کریں* عاشقانِ رسول کے ساتھ ہمدردی کیا کریں*دوسروں کے کام آیا کریں، ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہم سے راضی ہو جائیں گے، اگر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم راضی ہو گئے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک بھی راضی ہو جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد