Book Name:Do Noor Wale Sahabi
چوتھی دعا باقی ہے(یعنی میرا جہنّم میں داخل ہونا باقی رہ گیا ہے)۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کا مختصر تعارف
اے عاشقانِ رسول! مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ بہت بلند رتبے والے ہیں *آپ عشرۂ مبشرہ (یعنی وہ10 صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جن کو رسول اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دنیا ہی میں خصوصیت کے ساتھ جنّت کی بشارت دِی، اُن 10) میں سے ہیں *آپ کا نامِ مبارک عثمان *کنیت ابوعمر اور ابو عبداللہ ہے *عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو ایک فضیلت یہ بھی حاصل ہے کہ آپ پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرت اُمِّ حکیم رضی اللہُ عنہا کے نواسے ہیں ( یعنی پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی نانی جان ہیں) *حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو 18 ذُوالحِجَّۃِ الْحرام 35ھ کو نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کیا گیا۔([2])
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی چند خصوصیات
یوں تو حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کےبہت سارے فضائل ہیں، البتہ آج ہم آپ کی چند خصوصیات سننے کی سَعادت حاصل کریں گے؛
پہلی خصوصیت: عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ ذُو النُّوْرَیْن ہیں
حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی پہلی اور مشہور و معروف خصوصیت یہ ہے کہ آپ کو ذُوْالنُّورَیْن (یعنی دو نور والا) کہا جاتا ہے، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی صف میں سے صرف آپ کو