Book Name:Do Noor Wale Sahabi
ان 2 نوروں کو جمع فرمایا کرتے تھے اس لئے آپ کو ذُوْالنُّوْرَین کہا جاتا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول! اس مقام پر ہمارے لئے بھی سیکھنے کا مدنی پھول ہے، مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ روزانہ رات کو نمازِ وِتْر میں پورا قرآنِ کریم تلاوت کیا کرتے تھے، ہم غور کریں کہ *ہم قرآنِ کریم کی کتنی تلاوت کرتے ہیں؟ *ہمارا قرآنِ کریم کے ساتھ کتنا لگاؤ ہے؟ *حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ زبانی قرآن پڑھا کرتے تھے، ہم کم از کم دیکھ کر ہی پڑھ لیں *حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ پورا قرآنِ پاک کھڑے ہو کر پڑھا کرتے تھے، ہم کم از کم بیٹھ کر ہی پڑھ لیا کریں *حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ روزانہ پورا قرآنِ کریم پڑھا کرتے تھے، ہم کم از کم ایک پارہ ہی پڑھ لیں۔ اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: قرآنِ کریم پڑھا کرو! بے شک جو دِل قرآنِ کریم کا جُزْ دان ہو، اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نکاح میں حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شہزادیاں آئیں
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کی خصوصیات میں سے دوسری خصوصیت یہ ہے کہ آپ کے نکاح میں یکے بعد دیگرے (یعنی ایک ایک کر کے) پیارے آقا