Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
طرف مائل ہونے راستہ ہے۔ الغرض! اولیائے کرام کی صحبت کئی بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔
اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کی قُربت اور ان سے مَحَبَّت کے فوائد بتاتے ہوئے حضرت احمد بن حرب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ نیکوں سے مَحَبَّت کرناان کی صحبت میں رہنااور ان کے اَفْعال واَقْوال دیکھ کرعمل کرنا،انسان کے دل کیلئے سب سے زِیادہ نَفْع بخش ہے ۔(تنبیہ المغترین،الباب الاوّل،غیرتہم اذاا نتہکت حرماتہ،ص۴۱)
گناہوں کے امراض سے نِیم جاں ہوں پئے مُرشِدی دے شِفا یاالٰہی
بنادے مجھے نیک نیکوں کا صَدْقہ گُناہوں سے ہر دَم بچا یاالٰہی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ پاک جس کے سر پر ولایت کا تاج سجاتا ہے تو اس کی ذات سے ایسی ایسی چیزوں کا ظہور ہونے لگتا ہے کہ عقلیں حیران اوردنگ رہ جاتی ہیں مثلاً اللہ پاک کی عطاسے اولیائے کرام مُردوں کو زندہ کر سکتے ہیں،اولیائے کرام کی برکت سے بارشیں ہوتی ہیں،اللہ پاک کی عطاسے اولیائے کرام مریضوں کو اچھا کردیتے ہیں،اولیائے کرام عطائے الٰہی سے غیب کی باتوں کو جان لیتے ہیں،اللہ پاک کی عطاسےاولیائے کرام دِلوں کے زنگ کو دُور فرمادیتے ہیں اور اولِیائے کرام اللہ پاک کی عطاسے مخلوقِ خدا کی مشکل کشائی بھی فرماتے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کہ جن کا قدمِ پاک تمام اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی گردنوں پر ہے،آپ کو بھی ربِّ کریم نے یہ طاقت و قدرت عطا فرمائی تھی کہ آپ اپنی نگاہِ ولایت سےپوشیدہ چیزوں کو ملاحظہ فرمالیا کرتے،اپنی کرامت سے بیماروں کو تندرست فرمادیتے