Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440

وہی تلوار بن جائے ، اسی طرح کوئی  غیر مسلم آ کر کہتا  کہ اگر آپ سچے نبی ہیں تو کوئی نشانی دکھائیں! ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چاند کو اشارہ  فرمائیں وہ دو ٹکڑے ہو جائے ، کبھی نماز کا وقت جانے لگے توہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَدُعا فرمائیں،ڈُوبا سورج واپس پلٹ آئے، اَلْغَرَض! اس طرح کے کئی معجزات ہیں جو پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ظاہر ہوئے۔

        اگر غور کیا جائے تو اس طرح کے کثیر معجزات ملتے ہیں جو پیارے آقا،مُحَمَّدرَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود سے نہیں بلکہ دوسروں کی طلب اور حالات کے تقاضوں کے باعث ظاہر فرمائے، کوئی بیمارآیااُسے ٹھیک کردیا، کھانا کم تھا افراد زیادہ تھے کھانا زیادہ کر دیا، پانی نہیں تھا  تو آقا عَلَیْہِ السَّلَام نے اُنگلیوں سے پانی کے چشمے جاری فرمادِئیے، یہ تمام معجزات بھی آقا کریم،مہمانِ ربِّ عظیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان بیان کرتے ہیں ۔مگر بعض معجزات ایسے ہیں کہ جواللہ پاک نے شانِ مصطفیٰ کے ظہور کے لیے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ظاہر فرمائے۔ ان میں سے ایک معجزہ ہے معجزۂ قرآن۔ جبکہ دوسرا معجزہ ہے  معجزۂ معراج۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کےسردار ہیں اور سب سے اعلیٰ اور سب بالا ہیں۔

اور ہرنَبی کا مُعْجِزَہ اس کی نُبُوَّت کی دلیل ہوا کرتا ہے، معجزہ ہی  سچے اور جھوٹے کے درمیان فرق کی دلیل ہوتا ہے، اللہ پاک نے ہر نَبی کو اُس دَور کے ماحول اور اس کی اُمَّت کے عَقْل و فَہْم کے مُناسِب مُعْجِزَات سے نوازا۔حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام سےلے کر حضرت سَیِّدُناعیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام تک جتنے انبیائےکرام تشریف لائے،اللہ کریم نے اُن تمام نبیوں کوتقریباً اُن کے دَور کے مطابق معجزات عطا