Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
الاسراء...الخ، ص۸۷ تا ۸۸، حديث:۱۶۲)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ نماز معراج کا تحفہ ہے ، نماز شبِ معراج ملنے والی عبادت ہے، آج ہم غور کریں کہ ہم نے اس تحفے کو کتنا سنبھال کر رکھا،اس عظیم تحفے کی کتنی قدرکی؟،نماز تو ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، لہٰذا نماز کی پابندی کیجئے ،نماز کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں،نَمازیوں کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں اعلیٰ سے اعلیٰ اِنْعامات ہیں، نمازی کو جَنَّت ومَغْفِرت کی بِشارتیں دی گئی ہیں اور اَجْرِ عَظِیْم کی خُوشخبریاں سُنا ئی گئی ہیں۔ آئیے! مل کرزوردارنعرہ لگاتے ہیں،آج کے بعدمیری کوئی نمازقضانہیں ہوگی۔اللہ پاک ہمیں استقامت کے ساتھ تمام نمازیں باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز
دربارِ مُصْطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی خالِق سے بَخْشوائے گی اے بھائیو! نماز
عزّت کے ساتھ نُوری لِباس اچّھے زیورات سب کچھ تمہیں پہنائے گی اے بھائیو! نَماز
جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز
خِدْمَت تمہاری کریں گی حُوریں اَدَب کے ساتھ رُتْبہ بہت بڑھائے گی اے بھائیو! نماز
کوثر کے سَلْسَبِیْل کے شربَت پِلائے گی میوے تمہیں کِھلائے گی اے بھائیو! نماز
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!نماز کی عادت بنانے، گُناہوں سے پیچھا چھڑانے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلا می کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونا ،ہرماہ 3