Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا
آئیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”101مدنی پھول“سے چھینکنے کی سُنتیں اور آداب سنتے ہیں۔چنانچہ٭دوفرامَین مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ:(1)اللہ پاک کو چھینک پسند ہے اور جماہی نا پسند۔(بُخارِی،۴ /۱۶۳،حدیث:۶۲۲۶)(2)جب کسی کو چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے تو فِرِشتے کہتے ہیں: رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ اور اگر وہ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ کہتا ہے تو فِرِشتے کہتے ہیں:اللہ پاک تجھ پر رَحم فرمائے۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیْر،۱۱/۳۵۸ ،حدیث:۱۲۲۸۴)٭چھینک کے وَقت سر جھکائیے،منہ چُھپائیے اور آوا ز آہِستہ نکالئے،چھینک کی آواز بُلند کرنا حَماقت ہے۔(رَدُّالْمُحتار،۹/۶۸۴) ٭ چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا چاہئے (خزائنُ العرفان صَفْحَہ3پر طَحطاوی کے حوالے سےچھینک آنے پرحمدِ الہٰی کو سُنّتِ مُؤَکَّدہ لکھا ہے )بہتر یہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے ٭ سُننے والے پر واجِب ہے کہ فو راً یَر حَمُکَ اللہ( یعنی اللہ پاک تجھ پر رحم فرمائے)کہے۔اور اتنی آواز سے کہے کہ چھینکنے والاخود سن لے۔(بہار شریعت،جلد۳ حصہ ۱۶ ،ص۴۷۶)٭جواب سن کر چھینکنے والا کہے:یَغْفِرُاللہُ لَنَاوَلَکُمْ(یعنی اللہ