Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
کے گناہ بخشے جائيں گے، مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی، اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔(۱۶) خدمتِ اہلِ دِين ميں صدقہ سے بڑھ کر ثواب پائيں گے۔(۱۷) غلام آزاد کرنے سے زيادہ اجر ليں گے۔(۱۸) ان کے ٹيڑھے کام درست ہوں گے۔(۱۹) آپس ميں محبتيں بڑھيں گی جو ہر خير و خوبی کی مُتّبع (یعنی پیروی کرتی یا اس کے پیچھے پیچھے چلی آتی)ہيں۔(۲۰) تھوڑے صَرف ميں بہت کا پیٹ بھرے گا کہ تنہا کھاتے تو دُونا اُٹھتا۔(۲۱)اللہ پاک کے حُضور درجے بلند ہوں گے۔(۲۲) مولیٰ تبارک و تعالیٰ ملائکہ سے ان کے ساتھ مباہات (فخر)فرمائیگا۔(۲۳) روزِ قيامت دوزخ سے امان ميں رہيں گے، آتشِ دوزخ ان پر حرام ہوگی۔(۲۴) آخرت ميں احسانِ الٰہی سے بہرہ مند ہوں گے کہ نہايتِ مقاصد وغايتِ مرادات(یعنی تمام مقاصد اور مُرادوں میں سب سے اعلیٰ) ہے۔ (۲۵) خدا نے چاہا تو اس مبارک گروہ ميں ہوں گے جو حضور پُر نور،سيدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے تَصَدُّق(صدقے) ميں سب سے پہلے داخلِ جنّت ہوگا۔( فتاویٰ رضویہ، ۲۳/۱۵۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ستائیسویں کا روزہ رکھنے کی ترغیب
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج ستائیسویں(27ویں)شب ہے اورکل ستائیسویں کادن ہوگا،اس دن یعنی 27 رجب کے روزے کی بہت زِیادہ فضلیت ہے،چنانچہ
اللہ کے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:’’رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس