Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
میں ہیں۔ لہٰذا ہم خود بھی دعوتِ اسلامی کو زکوٰۃ و صدقات اور مدنی عطیات دیں، اس کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھیمدنی عطیات جمع کریں۔
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ جلد23،صفحہ نمبر 152پرفضائلِ صدقات کی احادیث ذکر فرماکر ان فضائل کا 25 مدنی پھولوں ميں اس طرح احاطہ فرماتے ہيں:ان حديثوں سے ثابت ہوا کہ جو مسلمان اس عمل ميں نيک نيت(اور)پاک مال سے شريک ہوں گے انہيں کرمِ الٰہی و انعامِ حضرتِ رسالت پناہی تَعالیٰ ربُّہ، وَتکَرَّمَ وصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم(یعنی اللہ پاک کے کرم اور بارگاہ ِ رسالت سے ملنے والے انعام کی برکت)سے25 فائدےملنے کی اُميد ہے:
(۱)بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی(اللہپاک کی عطا سے) بُری موت سے بچيں گے،ستّر(70)دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔(۲)عُمريں زیادہ ہوں گی۔(۳) ان کی گنتی بڑھے گی۔(۴) رِزق کی وُسعت ،مال کی کثرت ہوگی، اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔(۵) خير و برکت پائيں گے۔(۶) آفتيں بلائيں دُور ہوں گی، بُری قضا ٹلے گی،ستّر(70)دروازے بُرائی کے بند ہوں گے،ستّر(70)قسم کی بَلا دُور ہوگی۔ (۷)ان کے شہر آباد ہوں گے۔(۸)شکستہ حالی دُور ہوگی۔(۹)خوفِ انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر حاصل ہوگا۔(۱۰)مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔(۱۱)رحمتِ الٰہی ان کے ليے واجب ہوگی۔(۱۲) ملائکہ اُن پر درود بھیجيں گے۔(۱۳) رِضائے الٰہی کے کام کريں گے۔(۱۴) غضبِ الٰہی ان پرسے زائل ہوگا۔(۱۵) ان