Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
کہ خالقِ حُسن وجمال اللہ پاک کو بھی پسند ہے، ہمیں بھی اسی پیارے سے محبت کرنی چاہیے جس کے حُسن سے کائنات میں بہار آ ئی ہے۔
حُسن و جمالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
اَوج و کمالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
عزّ و جلالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
عادات و خصالِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
عظمت و شانِ مصطفیٰ مرحبا صد مرحبا
آقا کی زلفیں مرحبا۔۔۔ آقا کا عمامہ مرحبا
آقا کا چہرہ مرحبا۔۔۔ آقا کی داڑھی مرحبا
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!واقعَۂ معراج کی کئی حکمتیں علمائے کرام نے بیان فرمائی ہیں، آئیے! پہلے مختصراً واقعَۂ معراج سنتے ہیں، پھر اس کی کچھ حکمتیں بھی سنیں گے، چنانچہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”تفسیرِ صِراطُ الجنان“جلد 5صَفْحہ 414اور415پر ہے:معراج کی رات حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو معراج کی خوشخبری سُنائی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا مُقَدَّسْ سِینہ کھول کر اُسے آبِ زَمْ زَم سے دھویا، پھر اُسے حکمت و اِیمان سے بھر دیا۔اِس کے بعدتاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں بُراق(نامی سُواری) پیش کی اور انتہائی اِکرام و اِحترام کے ساتھ اُس پر سُوار کرکے مسجد ِاقصیٰ کی طرف لے گئے۔بَیْتُ