Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
دئیے گئے جَدْوَل کے مطابق اِعتکاف کرنے والے عاشقانِ رَمَضان کی مَدَنی تَرْبِیَت کی کوشِش کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِجتماعی اِعْتِکاف میں ہزارہا اسلامی بھائی مُعْتَکِف ہو کردیگر عبادات کے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِین حاصِل کرتے اور سُنّتوں کی تَرْبِیَت پاتے ہیں۔ ٭آپ بھی اس اعتکاف کی سعادت حاصل کیجئے۔ ٭بالخصوص ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اس اعتکاف کی ضرور سعادت پائیں۔ اللہ پاک ہمیں رمضان کریم کی خوب خوب برکتیں پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یا خدا ماہِ رمضاں کے صدقے سچّی توبہ کی توفیق دیدے
نیک بن جاؤں جی چاہتا ہے یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۱۳۶)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرومدنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے،دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم وبیش 107 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ جامعۃ المدینہ (للبنین)کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیارہوئے اوراپنی خدمات کو مختلف شعبہ جات میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپنا حصہ شامل کیے ہوئے ہیں۔اسی طرح مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) سے بھی ہزاروں مدنی مُنّے اور مدنی مُنّیاں ناظرہ قرآن پڑھنے اورحفظِ قرآن کی سعادت پا چکے ہیں۔صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے