Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
موقع ہو تو ہر باراس بات کا لحاظ رکھاجائے کہ بلند آواز سے کسی نمازی، تلاوت کرنے والے، سونے والے یا مریض و دیگر وظائف میں مصروف لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ آئیے! محبت کے ساتھ باآوازِ بلند درودِ پاک پڑھیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے ا سلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلےاَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مَدَنی پھول : بیان میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ۔ ٭دَھکّاوغیرہ لگاتوصَبْرکروں گا،گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوا اللّٰـہَ،تُوبُوْااِلَی اللّٰـہِوغیرہ سُن کرثواب کمانےاورصدا لگانےوالوں کی دل جُوئی کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد