Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
امیر ِاَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنےمشہورِزمانہ نعتیہ دیوان”وسائلِ بخشش“میں سَفرِ معراج کے حَسین لمحات کی منظر کشی کرتے ہوئے تَحریر فرماتے ہیں :
ہیں صَف آرا سب حُور ومَلَکْ اور غِلماں خُلد سجاتے ہیں اِک دُھوم ہے عَرشِ اعظم پرمہمان خدا کے آتے ہیں
ہے آج فلک روشن روشن ،ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ محبوب خدا کے آتے ہیں محبوب خدا کے آتے ہیں
قربان میں شان و عظمت پر سوئے ہیں چین سے بسترپر جبریلِ امیں حاضر ہوکر معراج کا مُژدہ سُناتے ہیں
جبریلِ امین بُراق لئے جنت سے زمیں پر آپہنچے بارات فرشتوں کی آئی معراج کو دُولہا جاتے ہیں
ہے خُلد کا جوڑا زیبِ بدن رحمت کا سجا سہرا سَر پر کیا خوب سُہانا ہے منظر معراج کو دُولہا جاتے ہیں
یہ عزّ و جلال اللہ! اللہ!یہ اَوج و کمال اللہ! اللہ! یہ حُسن و جمال اللہ! اللہ! معراج کو دُولہا جاتے ہیں
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۸۶-۲۸۷)
اللہ کی عنایت مرحبا معراج کی عظمت مرحبا اَقْصیٰ کی شوکت مرحبا
بُراق کی قسمت مرحبا بُراق کی سُرعَت مرحبا نبیوں کی اِمامت مرحبا
آقا کی رِفْعت مرحبا آسماں کی سِیاحت مرحبا مکینِ لامکاں کی عظمت مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!٭واقِعۂ معراج ایسا واقعہ ہے جس سے ایمان کو جِلا (زندگی) ملتی ہے، ٭واقِعۂ معراج ایسا واقعہ ہے جو عاشقانِ رسول کے ایمان کو گرما دیتا ہے۔ ٭واقِعۂ معراج ایسا واقعہ ہے جوایمان کی حرارت کا باعث بنتا ہے، ٭واقِعۂ معراج ایسا واقعہ ہے جس سے معراج فرمانے والے آقا،مہمانِ خداصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت دِلوں میں مزید گہری ہوتی ہے، ٭واقِعۂ معراج ایسا واقعہ ہے جس سے اپنے کریم اور شفیق آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مقام اور مرتبے