Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
غرضیکہ ہرجگہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ لکھا ہوا ہے: یعنی یہ چیزیں اللہ پاک کی بنائی ہوئی ہیں اور مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ کو دی ہوئی ہیں۔(تو معراج کروانے میں ) اللہ پاک کی مرضی یہ تھی کہ مالِک کو ا س کی ملکیت دِکھا دی جائے۔( شانِ حبیب الرحمن، ص۱۰۷، ملتقطاًوملخصاً) شہزادۂ اعلیٰ حضرت، مولانا مصطفےٰ رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
دے دِیئے تم کو اپنے خزانے ربِّ عزت ربِّ عُلا نے
دونوں جہاں کی نعمت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
عرشِ عُلا پر ربّ نے بُلایا اپنا جلوۂ خاص دِکھایا
خَلوَت والے جَلوَت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تخت تمہارا عرش خدا کا مُلکِ خدا ہے مُلک تمہارا
ربّ کی اعلیٰ خِلافت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم کو دیکھا حق کو دیکھا آپ کی صُورت اُس کا جَلوہ
اچھی اچھی صُورت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
چشمِ سر نے حق کو دیکھا دل نے حق کو حق ہی جانا
اے حقّانی صورت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام