Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440

دن کے مدنی قافلے میں سفر،مدنی انعامات پرعمل اور دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہِ رمضان یا آخری عشرے کے اعتکاف میں شرکت کرنا بھی ہے ۔ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے ! اس ماہِ رحمت میں عبادت وتلاوت اورذِکْر ودُرُود کی کثرت کرکے اپنے نامَۂ اعمال میں کثیر نیکیاں لکھوانے کے مَواقع بہت بڑھ جاتے ہیں۔ہمیں بھی چاہیے کہ گُناہوں سے خُود کو بچانے اوردن رات نیکیوں میں بسر کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کےتحت پورے ماہِ رمضان یا آخری عشرے کے اِعْتکاف میں شرکت کی نہ صرف خود نِیَّت کریں بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں پراِنْفرادی کوشش  کرکے انہیں بھی تیار کریں ۔فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے :مَنِِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖیعنی جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا ،اس کے پچھلے تمام گُناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (جامع صغیر، ص۵۱۶،حدیث:۸۴۸۰)

       ایک اور حدیثِ پاک میں اِرْشاد فرمایا:مَنِ اعْتَکَفَ فِیْ رَمَضَانَ کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن۔ یعنی جس نے رَمَضانُ الْمُبارَک میں(دس دن کا)اعتِکاف کرلیاوہ ایسا ہے جیسے دوحج اوردوعمرے کئے۔(شعب الایمان ج۳ ص ۴۲۵ حدیث ۶۶ ۲۹ از فیضانِ سنت)

جبکہ ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: ھُوَیَعْکِفُ الذُّنُوْبَ یُجْرٰی لَہ ٗ مِنَ الْحَسَنَاتِ کَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ کُلِّھَا۔ اِعتِکاف کرنے والاگناہوں سے بچارہتاہے اوراس کیلئے تمام نیکیاں لکھی جاتی ہیں جیسے ان کے کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔(ابنِ ماجہ ج۲ ص۳۶۵حدیث۱۷۸۱از فیضانِ سنت)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا کے مختلف ممالِک اور شہروں میں پُورے ماہِ رَمَضان اور آخری عَشَرے کے اِجتماعی اِعْتِکاف کی ترکیب ہوتی ہے۔ ٭اس اعتکاف میں دعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طر ف سے