Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440

دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے ، 100 برس کی شب بیداری کی اور یہ رجب کی 27تاریخ ہے۔‘‘ (شعب الایمان ،باب فی الصیام،۳/۳۷۴،حدیث: ۳۸۱۱ (

            عنقریب ماہِ شعبانُ المعظم کی آمدہونے والی ہے،اس ماہِ مبارک کے روزوں کے بھی بہت زیادہ فضائل ہیں،چنانچہ سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ،ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:”(رَمَضان کے بعد)سب سے افضل شَعبان کے روزے ہیں، تعظيم ِرَمَضان کیلئے ۔“(شعب الایمان ،باب فی الصیام،۳/۳۷۷،حدیث:۳۸۱۹ (

اُمّ المُومِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  سے رِوا یَت ہے،”اللہ کی رحمت بن کر دنیا میں تشرف لانے والے حُضورِ انور ،شافِعِ مَحشر  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پُورے شَعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔“ فرماتی ہیں: میں نے عرض کی،”یارَسُولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا سب مہینو ں میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نزدیک زیادہ پسندیدہ شَعبان کے روزے رکھنا ہے ؟ “ توشفیعِ روز ِشُمار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ کریم اِس سال مرنے والی ہر جان کو لِکھ دیتا ہے اور مجھے یہ پسند ہے کہ میرا وَقتِ رُخصت آئے اور میں روزہ دارہوں۔“(مسند ابی یعلیٰ، مسند عائشہ ،۴/۲۷۷،حدیث:۴۸۹۰)

            اللہ پاک ہمیں معراج کے دولہا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صَدقے کل کا نفل روزہ رکھنے، شعبان اور پھر ماہِ رمضان کے سارے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، کاش! ہم پورے ماہِ رمضان کا یا آخری عشرے کا اعتکاف کرنے میں کامیاب ہو جائیں، کاش! اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ خوب خوب مدنی عطیات جمع کرنے کی توفیق مل جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی