Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
گناہوں سے پکی سچی توبہ کرنےاور نیک کاموں پر استقامت کے لئےآج ہی عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ 12مدنی کاموں سے ہفتہ وارایک مدنی کام مدنی دورہ بھی ہے ، مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے دیئےگئے طریقہ کار کے مطابق روزانہ یا ہفتے میں دو(2) دن یا ہفتے میں ایک دن مسجد کے اطراف میں گھر گھر ، دکان دکان جا کر وہاں موجود اسلامی بھائیوں سمیت راہ میں کھڑے اور آنے جانے والے تمام افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے ، اسے ’’مدنی دورہ ‘‘کہا جاتا ہے ۔ اس مدنی کام کے بے شمار فوائد ہیں مثلاً “مدنی دورے “کی برکت سےعلاقےمیں خوب مدنی کام پھیلتاہے ، “مدنی دورے “کی برکت سےنئےنئےاسلامی بھائی مدنی ماحول کےقریب آتےہیں ، “مدنی دورے “کی برکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ “مدنی دورے “کی برکت سےا میرِاہلسنت کی دعاؤں سےحصہ ملتاہے۔ “مدنی دورے “کی برکت سےنیکی کی دعوت دینےکا موقع ملتا ہے۔
12مدنی کاموں میں سےہفتہ وارمدنی کام “مدنی دورہ “کی تفصیلی معلومات جاننےکےلیےمکتبۃ المدینہ کےرِسالے “مدنی دورہ “ کاتمام عاشقانِ رسول مطالعہ کیجئے۔ یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتاہے۔
اِس رِسالے کےمطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔ ٭نیکی کی دعوت دینےکا شرعی حکم ٭نیکی کی دعوت دینے کے13فضائل وفوائد٭فروغِ علم کا سبب٭مساجدکی رونق کاسبب٭نیکی کی دعوت سےپہلےکی دعا٭مدنی دورہ کےمدنی پھول٭مدنی دورےکاطریقہ٭مدنی دورےکےآداب ٭مدنی دورہ سے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورو ں کے منتخب مدنی پھول وغیرہ۔