Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے : ’’ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دُوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دُوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا!ہے کوئی ایسا!اور یہ اُس وَقت تک فرماتا ہے کہ فجرطلوع ہو جائے۔ ‘‘( ابن ماجہ ، ۲ / ۱۶۰ ، حدیث : ۱۳۸۸)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! موقع سے فائدہ اٹھائیے !اللہ پاک کی رحمتیں لُوٹئے اور15شعبان کا روزہ رکھنے کا ذہن بنائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کاشعبہجامعۃالمدینہللبنین(اسلامی بھائیوں کیلئے)جامعۃ المدینہ للبنات(اسلامی بہنوں کیلئے)علمِ دین کی شمع فروزاں کرنےمیں شب و روز مصروفِ عمل ہے۔ جامعات المدینہ میں شیخِ طریقت ، امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی پھولوں کی روشنی میں طلبَۂ کرام وطالبات کوعلمِ دِین کے نُور سے منور کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی و اخلاقی تربیت بھی دی جاتی ہے ، جامعۃالمدینہ سےفارغ ہونےوالے مدنی علما اور مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے کئی شعبہ جات میں خدماتسرانجام دے رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے بچوں ، بہن ، بھائیوں اور عزیز واقارِب کوجامعۃ المدینہ میں داخلے کی ترغیب دِلائیے۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ہر مسلمان کو چاہیے کہ کم از کم اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کو عالم وعالمہ بنائے۔ جامعات المدینہ میں درسِ نظامی(عالم و عالمہ کورس)کےداخلےجاری ہیں۔
داخلوں کی آخری تاریخ:26شوال المکرم1440ھ(30جون 2019ء):