Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے سیہون شریف ضلع دادُو بابُ الاسلام سندھ تشریف لا کرکفروشرک کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں بھٹکنے والوں کواسلام کے پاکىزہ اُصُولوں سے روشناس کراىا۔ اس ظُلمت کدے مىں اسلام کى شمع روشن کی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی آمد سے بابُ الاسلام سندھ میں اسلام کى روشنی پھیلتی چلی گئی۔ لوگ آپ کی پُرتاثیر دعوت پر جُوق درجُوق دائرۂ اسلام میں داخل ہونے لگےاور اللہ پاک کے احکامات اور سرکارِدوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی میٹھی میٹھی سُنّتوں کی روشنی میں زندگی بسرکرنے لگے۔ آپ نے 21شعبان المعظم۶۷۳(673) ھ کووصال فرمایا۔ (فیضان عثمان مروندی ، ص۴و۳۶)
رسالہ فیضانِ عثمان مَروندی لعل شہباز قلندر
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ لعل شہباز قلندر محمد عثمان مَروَندی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ نے ایک رسالہ بنام “فیضانِ عثمان مَروَندِی لعل شہباز قلندر “شائع کیا ہے ، آپ کی سیرتِ مبارکہ پر مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے آج ہی یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ فرمائیے ، دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ اِس رسالے کودعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “مدنی دورہ “
پیارے پیارے ا سلامی بھائیو! نیک لوگوں کی صحبت اچھا رنگ چڑھاتی ہے ، لہٰذا اپنے